کھیوڑہاہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ فواد چوہدری

کھیوڑہ: نورال برادری نے ڈاکٹر محمد اختر نجمی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، نورال برادری کی کارنر میٹنگ ایک عظیم الشان جلسے میں تبدیل پی ٹی آئی کے تمام رہنماوں و کارکنوں نے نورال برادری کو کامیاب جلسہ کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ کھیوڑہ شہر میں ہسپتال ، پینے کے لیے صاف پانی اور سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس فراہم کرنے کے لیے فنڈ نہیں دیا گیا انشاء اللہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ ماڈرن کالونی میں نورال برادری کی طرف سے ڈاکٹر محمد اختر نجمی کی قیادت میں شاندار تقریب منعقد کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ ملک باصر کھوکھر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ نورال برادری کے بزرگ محمد علی صداقت ساقی نے آنے والے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا۔

ڈاکٹر محمد اختر نجمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے ہمیں بھرپور قائل کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر آمادہ کیا اور کہا کہ ہم فواد چوہدری کی صلاحیتوں پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے فواد چوہدری کو انشاء اللہ عزت بخشی تو ہم ان سے اپنے شہر کے لیے گلی نالیوں کی تعمیرات کا نہیں کہیں گے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شہر ہماری تحصیل کے نوجوان جو آج ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے ملازمت کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ان کو مقامی صنعتی اداروں میں ملازمتیں دلائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر میں خدانخواستہ ایمرجنسی بن جائے تو سول ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرز نہیں ملتا مریض یا تو مر جاتا ہے یا پھر اسے کسی دوسرے شہر میں ریفر کر دیا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف اور تمام سہولیات میسر ہوں اور ہمارے علاقے میں سکولوں کالجوں کی تعلیمی ماحول میں مزید بہتری آئے اور دیگر اداروں کو کرپشن سے پاک کیا جائے انشاء اللہ میرے اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر فواد چوہدری کو قومی و صوبائی سیٹوں پر بھرپور کامیاب کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی فواد چوہدری نے کھیوڑہ میں آئی سی آئی مین گیٹ کے سامنے نورال محلے میں نورال برادری کی بھرپور حمایت کرنے کے موقع تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ365 ارب روپے ضلع جہلم نے پچھلے سال ٹیکس دیا اس میں سے کھیوڑہ نے50 ارب روپے ٹیکس جمع کروایا ساڑھے 3 ارب روپے اورنج ٹرین 40 ارب روپے سے سستی روٹی سکیم کے تندروں پر اور 70 ارب روپے سے لیب ٹاپ سکیم تقسیم کر دئیے گئے مگر افسوس کہ کھیوڑہ شہر میں ہسپتال ، پینے کے لیے صاف پانی اور سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس فراہم کرنے کے لیے فنڈ نہیں دیا گیا انشاء اللہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا مرکز کھیوڑہ شہر ہے کھیوڑہ کی عوام کا سیاسی شعور مکمل طور پر اجاگر ہو چکا ہے جو لوگ 35 سالوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے ان کو بس صرف ایم این اے بننے کا شوق ہے تحصیل پنڈدادنخان کے لوگ پاکستانی سرحدوں پر گولیاں کھاتے ہیں اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عہدوں کا شوق نہیں میں صرف اپنے حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ملک بھرپور امیر غریب کے لیے ایک قانون ہو انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان بنے گئے اور لیبر کالونی کا قیام پہلے کھیوڑہ کے مزدروں کے لیے ایک کالونی بنائی جائے گی 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو بھرپور کامیاب بنائیں۔

تقریب سے سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جو تانہ سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری طاہر آصف نوجوان رہنما ملک دانیال خان یوتھ رہنما ملک عبید انوار نے بھی خطاب کیا اور فواد چوہدری کو قومی و صوبائی سیٹوں پر بھر پور کامیابی دلانے کا عزم کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button