جہلماہم خبریں

کھادوں اور زرعی ادویات کو منظور شدہ ریٹ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سید نذارت علی

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کہا ہے کہ کھادوں اور زرعی ادویات کو منظورشدہ ریٹ پر فروخت کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔اوورچارجنگ، غیرمعیاری ادویات اور کھادوں کو فروخت کرنے والوں کوفوری طور پر گرفتار کیاجائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری، محکمہ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، فشریز، کسان نمائندگان اور دیگر زراعت کے افسران بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے بتایا ہے کہ اب تک 93000 سے زائد کسانوں کو ضلع میں رجسٹر کرتے ہوئے ہدف کو 190 فیصد تک مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کے زراعت ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیدا وار میں اضافے کے ساتھ ساتھ 1200 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی ہے ، اور ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 306 گندم کے بیگ سبسڈی کے ساتھ فراہم کیا گئے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ زرعی آلات پر 50 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لئے مختلف پروجیکٹس پر سبسڈی دے رہی ہے جس سے کسانوں کو زیاد ہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
سید نذرت علی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے ذریعے رجسٹرڈ کسانوں کو مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔جس میں ارزاں نرخوں پر کسانوں کو جانور مہیا کیے جارہے ہیں۔لائیوسٹاک اور زراعت کے محکمے مل کر سیمینار ز منعقد کروائیں اور کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں۔
اجلاس میں ایمرجنسی پروگرام برائے گندم اور ہائی کوالٹی بیج پار تفصیلی بات کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا ہے کہ جعلی کھادوں اور زائد نرخوں پر فروحت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button