ڈومیلی میں 48سالہ شخص نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی

0

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 48سالہ شخص نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حددو کھنور میں 48سالہ شخص محمد افضال ولد محمد اشرف سکنہ ڈھوک رحم علی نے گھر سے باہر کھلی جگہ پر مٹی کا تیل لے جا کر خود پر چھڑک لیا اور آگ لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس تھانہ ڈومیلی کے اے ایس آئی تنویر اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی ،پولیس کے مطابق شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.