سید صفدر علی بخاری ؒ کے 13 ویں سالانہ عرس مبارک تقریباب 6 فروری سے شروع ہونگی

0

تحصیل پنڈ دادنخان کی معروف سماجی ،رفاعی ،مذہبی وسیاسی شخصیت سید منشاء عباس بخاری ،سید فرحت عباس بخاری کے والد محترم قلندر بابا سید صفدر علی بخاری ؒ کے 13ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 7-6اور 8فروری 2018کو ڈھڈی تھل نزد لِلہ انٹر چینج تحصیل پنڈ دادنخان میں منعقد ہوں گی۔

دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا اور قرآن خوانی ہو گی قبر پر پھول چڑھائے جائیں گے 7فروری بروز بدھ دن دس بجے سے رات گیارہ بجے تک دربار شریف مقامی افراد کے لئے کھلا رہے گا ، جس میں معروف فنکار نجابت علی خان راگا بوائز اور معروف قوال عارف فیروز و ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور استاد حامد علی خان کے صاحبزادے انعام علی خان اور نایاب علی خان اپنا کلام پیش کریں گے۔

6فروری اور8فوری کو دربار شریف پر صرف باہر کے مہمان ،بابا جی کے مریدین و عقیدت مند حاضری دیں گے مقامی عقیدت مند صرف7فروری بروز بدھ کو ہی تشریف لائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.