پنڈدادنخان

پنڈدادنخان جہلم روڈ پرزیرتعمیر پل برساتی نالے میں بہہ گیا

پنڈدادنخان ( سلیمان شہباز+عمران حیدرببلی ) پنڈدادنخان جہلم روڈ مڑیالہ کے مقام پر زیر تعمیر پل نا قص میٹریل کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا، ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپروائی کے باعث حفاظتی بند بنا کر ختم کر دیا گیا تھا جس کے باعث گزشتہ رات شدیدبارش کی وجہ سے زیرتعمیرپل کو برساتی نالہ بہاکرلے گیا ،پنڈدادنخان جہلم منڈی بہاؤالدین اور دیگر اضلاع کی ٹر یفک بند،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان جہلم روڈ مڑیالہ کے مقام پر زیر تعمیر پل نا قص میٹریل اور ٹھیکیدار کی لاپرواہی کے باعث مڑیالہ کے مقام پر زیر تعمیر پل برساتی نالہ بہا کر لے گیا، زیر تعمیر پل کے اطراف پر کام شروع کرنے سے پہلے پانی روکنے کے لیے بند بنایا گیا تھا جو کہ بعد میں ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جبکہ جہلم ،منڈی بہاؤالدین اور دیگر اضلاع کی طرف جانی والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورمسافروں کو واپس پنڈدادنخان آکر کئی کلومیٹر دور کا فاصلہ طے کر کے چکوال کے ذریعے ضلع جہلم جانا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال کے اہم مسلہ کو تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان متعدد با ر اعلیٰ حکام کے علم میں لا چکا ہے لیکن ان ٹھیکیداروں اور محکمہ ہائی وے کی مبینہ ملی بھگت سے اس اہم مسلہ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اور قومی خزانے کو مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button