یونین کونسل ساؤوال کی چیئرمینی کا معاملہ، بلال گوندل کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی مسترد

0

پنڈدادنخان (نیر اعوان سے) یونین کونسل ساؤوال کی چیئرمینی کا فیصلہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ،بلال گوندل کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی مسترد،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ساؤوال کی چیئرمین کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل راولپنڈی ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گیا۔رجسٹرار سپریم نے اپیل مسترد کر دی۔

ساؤوال یونین کونسل کے چیئرمین شفقت بلال گوندل کے خلاف چوہدری عبدالغفور نے پہلے الیکشن ٹربیونل میں رٹ دائر کی جس پر الیکشن ٹربیونل نے چوہدری عبدالغفور کے مسترد ووٹ بحال کر تے ہوئے کامیاب قرار دیا تھا جس کے خلاف شفقت بلال گوندل نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں نظرثانی کی اپیل دائر کی جو خارج ھوگی اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی جو آج سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مسترد کر دی ۔یونین کونسل ساووال کے چیئرمین کا نیا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونے امید کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.