جہلماہم خبریں

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے پر جہلم شیر اک واری فیر کے نعروں سے گونج اٹھا

جہلم: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،مریم نوازا ور کیپٹن صفدر کی سزا معطل ہونے پر پورا شہر شیر اک واری فیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے جس وقت ان قائدین کی سزائیں معطل کرنے کا فیصلہ سنایا تو اسی وقت مسلم لیگ ن کے قائدین چوہدری ندیم خادم،چوہدری لال حسین،چیئرمن میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مرزا راشد ندیم جرال،کونسلرز الحاج ملک انعام الحق،چوہدری ناصر عنایت،ملک راشد،باؤ کرم الہٰی،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،جنرل سیکرٹری و کونسلر بلدیہ ظہیر خان کے علاوہ خورشید احمد،ملک محمداقبال،عبدالرشید بٹ،شیخ محمد جاوید،چوہدری محمد اقبال،نے منوں مٹھائیاں منگوا کر ایک دوسرے کے منہ میں خوشی سے ڈالی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت نے جو ہمارے قائدین کے خلاف سازش تیار کی تھی اسے عدلیہ کے معزز ججز نے انصاف پر مبنی فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی عدلیہ آزاد ہے۔ اب حکومت نے جو پارلیمانی کمیشن بنایا ہے اس کی رپورٹ آئیگی تو انشاء اللہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button