حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سعدیہ خان

0

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع جہلم کی راہنماء سعدیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جلد پورے پاکستان میں ایک تعلیمی نظام ہو گا،سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی آسامیاں بھی پوری کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں تحصیل سوہاوہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سعدیہ خان نے کہا تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے ایسے والدین کو بچوں کی فیسیں نہیں دے سکتے،یونیفارم اور کتابیں نہیں خرید سکتے ہم انکی مدد اپنے ذاتی اخراجات سے کریں گے۔

سعدیہ خان نے کہا ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.