جہلمویڈیوزاہم خبریں

پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیئے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بات درست ہے کہ ہم سوفیصد لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاؤن سے گلگت بلتستان میں پٹرول ڈیزل شاٹ ہوگیاتھا، گندم کا سیزن میں مکمل لاک ڈاؤن سے آٹے کی قلت ہوجائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت کی پریس کانفرنسز غیر سنجیدہ ہیں، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فائدہ نہ ہونے پر الزام لگانا شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے، حکومت کو کوئی بڑا سیاسی چیلنج درپیش نہیں ہے، سب سیاست دان پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ماسک، وینٹی لیٹر، سینیٹائزر گیٹ تیار ہونا شروع ہوچکے ہیں، پاکستان ماسک، حفاظتی کٹس، سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چوہدری فیصل فرید، چوہدری فراز، چوہدری فوق شیرباز اور چوہدری زمرد سابق تحصیل ناظم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم آفس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے حوالے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button