دینہ

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، کار میں سوار 2 افراد شدید زخمی

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم ،کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ،کارمیں سوار 2افراد زخمی ،ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر حادثہ پیش آیا جس میں کار اور ٹرک میں تصادم کے دوران کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کار میں سوار 2افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر جل گئی ،کار میں سوار 2افراد مہمونہ پروین ولد تنویر ساکن گوجر خان اور زوہیب ولد محمد خان ساکن مفتیاں دینہ زخمی ہوئے ،ریسکیو 1122نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button