کھیوڑہ

حکیم ممتاز احمد عطاری کے والد حکیم منیر احمد مرحوم کا ختم چہلم، علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کھیوڑہ: معروف حکیم ممتاز احمد عطاری کے والد حکیم منیر احمد مرحوم کا ختم چہلم کا اجتماع جامع مسجد اسلامیہ سکول میں منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامیہ کے مرکزی مجلس شوری کے رکن مذہبی سکالر حاجی محمد اظہر عطاری نے خصوصی خطاب فرمایا والدین کی محبت ان سے حسن سلوک کے فضائل انکی خدمت کا ذہن دیا۔اپنی قبر اور آخرت کی فکر اور اسکی تیاری نیک کام کرنے لیے فضائل اور گناہ کرنے کی مذمت اور انکے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاح کا زور دیااجتماع میں انجمن تاجران سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت حکیم منیر احمد نے 70 سال سے زائد شعبہ طب میں اپنی خدمات پیش کیں اور خدمت خلق کی حکیم منیر احمدصاحب کردار صاحب تقوی سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے انکی شخصیت اتنی پروقار تھی کہ ان سے ملنے والا انکا گرویدہ ہو جاتا تھا۔اللہ پاک نے انکو دست شفا سے نوازہ تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب وہ ایکبار دوا دیتے تھے پھر دوبارہ آنے کی ضرورت پیش نھیں آتی تھی آنیوالے ہر مریض کوبہت دعاؤں سے نوازتے اگر کوئی ایسا شخص آجاتا جس کے پاس دوائی لینے کے لیے پیسے نہ ہوتے توفرماتے تم دوائی لے جاؤ اور پیسوں کی وجہ سے علاج نہ چھوڑنا دہلی دواخانہ ضلع جہلم کا سب سے قدیم دواخانہ ہے جو 1932سے خدمت خلق کے لیے کوشاں ہے اس دواخانہ سے سینکڑوں افراد صحت یاب ہوتے ہیںاللہ تعالی اسکو تاقیامت قائم رکھے اجتماع کے موقع پر حکیم منیر احمد مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کی بخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button