کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی پر 6 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو101 سال کی سزا

0

رادرہم: چائلڈ سیکس گرومنگ سکینڈل کے مرکزی مجرمان کو شفیلڈ کی عدالت نے کل ایک سو ایک سال کی سزا سنا دی ہے، چائلڈ سیکس گرومنگ سکینڈل میں جن چھ لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں ان تمام کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مجرمان نے 1998 سے 2005 تک پانچ کمسن بچیوں کو شراب اور کھانے کا لالچ دیکر نہ صرف جنسی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ انھیں نجی محافل میں بھی لیجاتے رہے۔

تنویر علی، اخلاق یوسف، نبیل خورشید، آصف علی، عمران علی اور صالح احمد پر بائیس جرائم ثابت ہوئے جن میں انھوں نے نہ صرف ان بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ انھیں دیگر دوستوں کو بھی سپلائی کیا۔

ایک ساتویں شخص کو جس کا نام قانونی وجوہات کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جاسکتا کو بعد میں سزا سنائی جائے گی تاہم اس پر بھی دو جرائم ثابت ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.