دینہاہم خبریں

حکومت عوامی و علاقائی مسائل کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

دینہ: تعمیر و ترقی اولین ترجیح ، پی ٹی آئی کی عوامی حکومت عوامی و علاقائی مسائل کے خاتمہ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ، نوجوانوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے دھارے میں لائیں گے ، اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ، ڈاکٹر عارف علوی کا بطور صدر مملکت انتخاب خوش آئند ہے ، جس سے جموری عمل مکمل ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ اور انکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ جہلم میں عرصہ دراز سے تسلط پذیر پسماندگی مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ عوام کا احساس محرومی دور ہو سکے اور شہریوںکی دہلیز پر جملہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

چوہدری فرخ الطاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کے مسائل کے حل پر بھی اپنی پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور محنت کش طبقہ کو سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ، اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائیگا، پی ٹی آئی جہلم سمیت ملک بھر میں سابق کرپٹ و نااہل حکمرانوں کے تسلط کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نبردآزما ہے تاکہ صورت حال کی مثبت تبدیلی ممکن بناتے ہوئے بہتری و خوشحالی کی طرف سفر کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button