دینہاہم خبریں

کرکٹ گراؤنڈ کے قیام کا مقصد دینہ کی نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف لانا ہے۔ مہر فیاض

دینہ: ملک کی ترقی روکنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ،میا ں نواز شریف کو پارلیمنٹ اور پارٹی سے تو ہٹا سکتے ہیں مگر ہمارے دلوں سے کوئی بھی نواز شریف کو نہیں نکال سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار دینہ میں چک اکا کے مقام پر کرکٹ اسٹیڈیم کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پچھلے الیکشن میں وعدے کیئے تھے آج وہ وفا ہو رہے ہیں ،چک اکا میں کرکٹ گراؤنڈ کے قیام کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو جاتا ہے اس کرکٹ گراؤنڈ کے قیام کا مقصد تحصیل دینہ کی نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف لانا ہے تاکہ نوجوان برائی سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم صرف میاں نواز شریف کا ہے ان کے ایک اشارے پر جان بھی نچھاور کرنے کو تیار ہیں نواز شریف کو جتنا دباؤ گے اپنی ہی پارٹی مضبوط ہو گی عوام کے جلسوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک کا فرد واحد لیڈر میاں نواز شریف ہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد فیاض نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت جلد دینہ آئیں گے ان کے خلاف سازشیں کرنے والی قوتوں کو بھی سامنے لائیں گے یونین کونسل کھو کھا میں 60کروڑ کی روڈ کا آئندہ ماہ میں کام شروع ہو جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نگہت میر نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار اس کی نوجوان نسل ادا کرتی ہے آج سپورٹس کی شکل میں نوجوان نسل کو بہترین کرکٹ اسٹیڈیم مہیا ہو گیا ہے اس کا تمام کریڈٹ ایم پی اے مہر محمد فیاض اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے میاں نواز شریف ملک میں تعمیر و ترقی کی سزا دی جا رہی ہے ضلع جہلم میاں نواز شریف سے 1985سے لے کر اب تک اس کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ برقرار رہے گا۔

ایم ایل اے چوہدری رخسار نے کہا کہ اس ملک کی تعمیر ترقی کو ختم کرنے کے لئے نواز شریف کو دبایا جا رہا ہے مگر جہلم کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ یہ ضلع ن لیگ کا ہے آج تک کوئی دوسری پارٹی یہاں سے نہیں جیت سکی۔

اس موقع پر صدر دسٹرکٹ کرکٹ جہلم مہر عمران رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کرکٹ اسٹیڈیم مہیا کر کے اپنا وعدہ وفا کیا ہے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں میری خوائش ہے کہ دینہ اور جہلم میں مزید کرکٹ اسٹیڈیم بننے چاہئیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی طرف متوجہ ہو سکے۔

تقریب سے سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ، چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفراور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ،بلال اظہر کیانی ،سابق ایم پی اے شیخ تنویر ،صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم مہر عمران ،سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صابرحسین ،چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق،چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر،وائس چیئر مین ملک صداقت ،سابق ڈی ایس پی مشتاق برگٹ ،چیئر مین یونین کونسل دھنیالہ چوہدری جعفر اقبال ،غلا م کیانی سوہاوہ ،راجہ لیاقت علی ،میاں عتیق یوتھ کونسلر ،عامر سلیم میر ،شاہین ڈار،احسان جنجوعہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button