جہلماہم خبریں

جعلی حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے، غریب کو روٹی کے لالے پڑھ گئے ہیں۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و ترجمان مریم نواز بلال اظہر کیانی کی قیادت میں اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے بے شمار لوگوں کا اکٹھ ہوا۔

بلال اظہر کیانی کی قیادت میں روانہ ہونے والی ریلی میں شرکت کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد صبح سات بجے ہی ان کے آفس جادہ میں پہنچ گی جہاں میںریلی شرکت کرنے والوں کو پرتکلف ناشتے سے تواضع کی گئی ۔

ریلی میں شریک نوجوانوں نے گاڑیوں میں ن لیگ کے ترانے لگا رکھے تھے ووٹ کو عزت دو کے ترانے پر نوجوان جھوم رہے تھے۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا جعلی بنائی گی حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے، لوگوں کو جھوٹے نعروں پر بہلایا گیا، روزگار چھیناجارہا ہے، غریب کو روٹی کے لالے پڑھ گئے ہیں، جہلم ن لیگ کا پہلے بھی قلعہ تھا اب بھی جہلم ن لیگ کا گڑھ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button