دینہاہم خبریں

سستا رمضان بازاردینہ میں شاپنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا

دینہ: سستا رمضان بازار میں شاپنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا ،شاپنگ کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نٹائن یوسی کھوکھا کا رہائشی جمیل احمد ولد رشید احمد اپنی موٹرسائیکل نمبری RIC-9271پولیس سٹی چوکی دینہ کے نزدیک کھڑی کر کے رمضان بازار میں خریداری کے لئے گیا اور جب خریداری کر کے واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل غائب تھی۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم چور کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button