دینہتارکین وطناہم خبریں

چوہدری ندیم خادم کی لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات، جہلم کی سیاست پر تبا دلہ خیال

لندن/ دینہ: چوہدری ندیم خادم کی لندن میں سابق و زیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک گھنٹے ون ٹو ون ملاقات، جہلم کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ایم پی اے جہلم چو ہدری ندیم خادم نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوز شریف نے چو ہدری ندیم خادم سے ان کے والد چوہدری خادم حسین کے بارے میں خیریت دریافت کی اور کہا کہ اگر وہ لندن آئیں تو مل کر جائیں۔

میاں نواز شریف نے چو ہدری ندیم خادم سے ملاقات کے دوران سابق ایم این اے کا بھی پو چھا اور کہا کہ ان سے میری بات کروائیں جس پر ان سے فو ن پر رابطہ نہ ہو سکا، چو ہدری خادم حسین میرے بڑے بھائی ہیں اور آپ ان کے بیٹے ہو اور میرے بھتیجے ہو اور جہلم میں مسلم لیگ (ن)کے ور کر ہو۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جس عزم سے جہلم میں الیکشن لڑا اور ایک لاکھ 6ہزار 81ووٹ لے کر اچھا الیکشن لڑا ، جس سے آپ شاباش کے مستحق ہیں ، اسی طرح آپ سیا ست کا عمل جاریں رکھیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ان ظالموں سے عوام کی جان چھوٹے گی۔

چو ہدری ندیم خادم نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعدجہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میاں نواز شریف سے بڑی اچھی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات رہی ، میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب میرے قائد میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ، اپنے قائد میاں نواز شریف سے جہلم کی سیاست پر طویل گفتگو ہوئی اور انہوں نے اسی طرح سیاسی سفر جاری رکھنے کا کہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button