مائینرز کمیونٹی نے سرمایہ داروں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا، ملک گلریز صدر جبکہ مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری منتخب

0

کھیوڑہ: پی ٹی آئی کے بزرگ رہنما ملک خادم حسین اور پی ٹی آئی کھیوڑہ کا حمایت یافتہ مہر جعفری گروپ کو مائینر یونین کے الیکشن میں شکست کا سامنا،مرزا ضمیر گروپ بھاری لیڈ کے ساتھ کامیاب، مائینرز کمیونٹی نے سرمایہ داروں وڈیروں کی سیاست کا خاتمہ کر دیا، ملک گلریز صدر مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مائینر الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ اور مہر جعفری کے درمیان الیکشن ہوا۔ بزرگ رہنما پی ٹی آئی و معروف بزنس مین ملک خادم حسین اور پی ٹی آئی نے مہر جعفری گروپ کو بھرپور سپورٹ کی تھی اور کھیوڑہ ن لیگیوں اور معروف سماجی شخصیت ملک آصف کھوکھر معروف بزنس مین حاجی ملک شوکت کا حمایت یافتہ مرزا ضمیر گروپ کا پورا پینل کامیاب ہو گیا۔

رہنما پی ٹی آئی و سابق ناظم مہرفاروق حسنین نذر نے پہلے مہر جعفری گروپ کی بھرپور حمایت کی باقاعدہ مہر فاروق نذر نے اپنی رہائش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا اور مہر جعفری گروپ کے امیدواروں کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا، مہر جعفری گروپ کو یقین دلانے کے باوجود مرزا ضمیر گروپ کو الیکشن جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور مہر جعفری گروپ کا کوئی امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

مرزا ضمیر گروپ نے کامیابی کے بعد محبت شاہ بخاری کے دربار عالیہ پر خصوصی دعا کی اور مرزا ضمیر نے تمام کارکنوں کو کہا کہ جلوس کی شکل میں جا کر مہرفاروق کی رہائش گاہ پر جا کر شکریہ ادا کرینگے، مرزا ضمیر گروپ کے ووٹرز اور کارکنوں نے خوب نعرے بازی جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا۔

رزلٹ آوٹ ہوتے ہی مرزا ضمیر گروپ کے تمام کامیاب ہونے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ان کو ہار پہنائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.