جہلم

شدید سرد موسم میں مستحقین کو گرم ملبوسات کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: شدید سرد موسم میں مستحقین کو گرم ملبوسات کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ، احساس دیوار منصوبہ پنجاب کے 35 اضلاع میں مخیر حضرات کے تعاون سے شروع کیا گیا۔بے شک دوسروں کے بارے میں اچھا سوچنا اور اچھا کرنا ہی ہمیں اشرف المخلوقات کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے موسم میں ضرورت مندوں کو گرم ملبوسات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے حکومتی سطح پر جہلم سمیت پنجاب کے 35 اضلاع میں دیوار احساس کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم سپورٹس کمپلیکس میں دیوار احساس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جہلم میں قائم کی جانے والی پہلی دیوار احساس کے ذریعے مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مندوں کو نہ صرف گرم ملبوسات بلکہ جوتے اور لحاف سمیت دیگر اشیاء بھی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اْمید رکھی جانی چاہیے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے مخیر حضرات سے مطالبہ کیاہے کہ اپنے گھروں میں استعمال شدہ اشیاء کو دیوار ِ احساس سپورٹس کمپلیکس پہنچایا جائے تاکہ جن افراد کے پاس استعمال کی اشیاء موجود نہیں وہ یہاں سے حاصل کرکے اپنے گھروں میں استعمال کر سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button