پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں ماٹن روڈ پر پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار، ایک ملزم زخمی

لِلہ ٹاؤن (ملک محمد فاروق اعظم سے) تھا نہ لِلہ پو لیس کی بروقت کا روائی لِلہ ما ٹن دوڑ پر پو لیس مقابلہ کے بعد چار ملزمان گرفتار، ایک ملزم زخمی ، اعلی حکام اور اہل علاقہ کا پو لیس کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق لِل پو لیس کو اطلاع ملی کی چار نا معلوم ملزمان تھانہ کلرکہار کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کر کے پرانی ٹوڈی کار بددونمبری میں لِلہ ما ٹن روڈ پر آرہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ لِلہ چوہدری محمد ریاض نے لِلہ ماٹن روڈ کی ناکہ بندی کر دی۔

اس دوران جب ملزمان نے ناکہ دیکھا تو گا ڑی سے اتر کر بھا گنے کی کو شش کی اور پو لیس پارٹی پر فائر نگ شروع کر دی جس پر پو لیس نے بھی جو ابی فائر نگ کی جس سے ایک ملزم عبد المجید ولد محمد عبد اللہ ساکن پشاور زخمی ہو گیا جبکہ باقی ملزمان میر رخمان ولد عبدالرحمن،نیار ولد زرخان ، عبدالمجید ولد عبدالستارساکن پشاور بھا گنے میں کا میاب ہو گئے ۔

پو لیس نے ان کا پیچھاکرتے ہو ئے ان کو گرفتار کر کے کار قبضہ میں لے لی جس پر پو لیس کے اعلی حکام اور اہل علاقہ نے پو لیس کی اس شاندار کارکردگی پر ان کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button