پنڈدادنخان

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں صحت کارڈ کے اجراء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں صحت کارڈ کے اجراء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر خالد فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی شہری جس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے وہ یہ سہولت حاصل کر سکے گا، راولپنڈی ڈویژن کے حساب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سیکنڈری لیول میں آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہسپتال میں صحت کارڈ سے سالانہ 60ہزار روپے میں فی خاندان مفت علاج کروا سکے گا اور یہ سہولت او پی ڈی مریضوں کے لیے میسر نہیں ہوگی بلکہ جو مریض اس ہسپتال میں ایڈمٹ ہوں گے یہ سہولت ان مریضوں کو میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجراء حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے جس سے براہ راست غریب آدمی مستفید ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button