جہلم

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات بارے ٹریفک پولیس جہلم کی آگاہی مہم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم محمداکرم گوندل کی سربراہی میں انچارج ایجوکیشن ونگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عوام الناس میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے اور شاندار چوک اور جنرل بس اسٹینڈ میں ٹریفک کیمپ کا انعقاد کیا۔

ٹریفک کیمپ میں اس بات پر ترغیب دی گئی کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں۔کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی ترغیب دینا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔نوجوان ون ویلنگ سے اجتناب کریں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے ون ویلنگ کرنا باعث ہلاکت ہے۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون سے اجتناب کریں تمام ڈرائیور حضرات روڈ یوزر کی سیفٹی کا خاص خیال رکھیں اور کمرشل گاڑیوں میں غیر اخلاقی طور پر موبائل فون اور بس کی LCD پر اونچی آواز میں میوزک سننے کے حوالے سے بریفننگ دی گئی اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے تمام گاڑی مالکان کو لین لائن کی پابندی،روڈ کراسنگ،تیز رفتار ی کی حوصلہ شکنی،موٹر سائیکل رائیڈ نگ اور خاص طور پر ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے بریف کیا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر جہلم محمداکرم گوندل نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری آگاہی مہم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہوتا ہے میڈیا ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ٹریفک پولیس کا بھرپور ساتھ دے اس موقع پرDSP ٹریفک نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

عوام الناس نے بھی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button