پنڈدادنخاناہم خبریں

سوتیلا باپ بچیوں کیلئے شیطان بن گیا، جنسی ہراساں کرنے لگا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں سوتیلا باپ بچیوں کیلئے شیطان بن گیا، جنسی ہراساں کرنے لگا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں نائچ میں سوتیلا والد بچیوں کیلئے شیطان بن گیا، آٹھویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر اپنے ویڈیو بیان میں پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں اور بہن کی جان کو خطرہ ہے، سوتیلا والد محمد نعیم ولد عبد الحکیم ساکن نائچ مبینہ طور پر گندی حرکات کرتا ہے اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے ہماری جان کو شدید خطرہ ہے۔

(ش) نامی آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس سے مدد کی اپیل کی جس پر ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمٰن نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کو کارروائی کا حکم دیا۔

فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا لطیف نے سب انسپکٹر حسن شاہ سب انسپکٹر عبدالرحمٰن سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا جبکہ بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا جس کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button