جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کا ایک اور کیس رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 18 ہو گئی

جہلم: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں مثبت کیسیز کی شرح %0.38 رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 150142 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2782 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2687 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 88765 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1299 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.58 ہے۔

جہلم میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 869195 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button