جہلم

علامہ اقبال کا یوم وفات؛ المرکز کی تنظیم سی ڈی سی کے زیر انتظام جہلم میں تقریب کا انعقاد

جہلم: یوم وفات اقبال کی مناسبت سے المرکز کی تنظیم سی ڈی سی کے زیر انتظام گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری نور مدرسہ اللبنات جہلم میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میںسکول کے بچوں نے زبردست الفاظ میں علامہ محمد اقبال کے فکر ی پیغام کو پیش کیا اور حاضرین سے تالیوں کے ذریعے داد وصول کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس کنول صباء صدارت پرنسپل محترمہ روبینہ تبسم اور انتظامی امور مس قراۃ العین نے ادا کئے ،سی ڈی سی کی جانب سے بچوں میں حسن ِ کارکردگی انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسد مرزا ، کرنل (ر) عبید مرزا، شاہد جلیل سیٹھی ، شاہدہ شاہ،امین میر، ارشد مبارک ، ڈاکٹر شاہد تنویر سمیت دیگر موجود تھے ، اختتام پر پرنسپل محترمہ روبینہ تبسم نے سکول اساتذہ کی قابلیت کو بے حد سراہا جنہوں نے نونہالوں میںفکر اقبال کو اجاگر کرنے میں محنت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button