دینہ

دینہ پولیس نے اپنا موٹرسائیکل چارے کے طور پر رکھ کر موٹرسائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

دینہ پولیس نے اپنا موٹرسائیکل چارے کے طور پر رکھ کر موٹرسائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، نشاندہی پر 12 موٹرسائیکل برآمد، مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پو لیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ او فیصل ندیم اور انچارج پو لیس سٹی چو کی دینہ احسان شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخر عباس نے کارروائی کر تے ہو ئے جدید سائنٹیفک طریقے سے اور اپنا موٹرسائیکل چارے کے طور پر رکھ کر دینہ میں مو ٹر سائیکل چو ری گینگ کے 3اہم ملزما ن محمد ارسلان ولد گلزار حسین ، محمد طاہر ولد ولی محمد اور ارسلان ولد گلزار احمد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے نشاندہی کے دوران دینہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 12 موٹرسائیکل برآمد کر لئے جبکہ مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ دینہ میں آئے روز مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عام ہو چکی تھیں جس سے شہریو ں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

عوامی سماجی حلقوں نے پو لیس کو گینگ کی گرفتاری پر سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button