جہلم

تحصیلدار منیر خان کی جہلم سے چھٹی، لاہور تبادلہ کردیا گیا

جہلم: تحصیلدار منیر خان کی جہلم سے چھٹی لاہور تبادلہ کردیا گیا، محمد اسلم گجر نئے تحصیلدار جہلم ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیلدار جہلم محمد منیر خان کا تبادلہ کر دیا گیا، فوری طور پر بورڈ آف ریونیو ، پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم گجر تحصیلدار فیروز والا ضلع شیخوپورہ کو تحصیلدار جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ احمد رضا سلطان ،تحصیلدار رینالہ خورد ، ضلع اوکاڑہ کو تحصیلدار مریدکے ،ضلع شیخوپورہ تعینات کر دیئے گئے۔

بابر حیات تارڑ ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تبادلے کی خبر سنتے ہی جہلم کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button