سوہاوہاہم خبریں

ہماری حکومت نے عوام کی صحت کا مسئلہ حل کر دیا۔ راجہ یاور کمال

سوہاوہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں نیا پاکستان قومی صحت سہولت پروگرام کا افتتاح کردیاگیا۔

افتتاح ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال اور ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ڈاکٹراعجاز بٹ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس افتتاح کے موقع پر سوہاوہ کی سیاسی وسماجی شخصیات صبور ہاشمی، ساجدبخاری اور چوہدری فرحت نواز نے بھی شرکت کی۔

ایم پی اے راجہ یاورکمال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کسی حکومت نے عوام کی صحت کا نہیں سوچا، الحمدللہ ہماری حکومت نے عوام کو صحت سہولت کا وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تحصیل سوہاوہ کے لوگ اب گھر بیٹھے نئے پاکستان قومی سہولت ایپ پر رجسٹریشن کریں یا پھر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کروانے والے افراد کا علاج معالجہ 10 لاکھ کا مفت میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button