جہلم

سرسوں انتہائی کارآمد مفید اور فائدہ مند فصل۔ خصوصی رپورٹ

جہلم: سرسوں انتہائی کارآمد مفید اور فائدہ مند فصل ہے اس کی مشہور سوغات ساگ، تیل ، شہد اور کھل ہے ، سرسوں کی گندلوں ، پالک ، باتھو اور لہسن کی بھوکوں کا بنا ہوا ساگ کھانے اور ذائقے کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے موسم سرما میں ساگ، مکھن، مکئی کی روٹی کسانوں کا پسندیدہ کھاناتصورکیا جاتاہے۔

گوبی سرسوں پر پھول آنے سے پہلے کھانے کے لئے کارآمد ہوتی ہے جب سرسوں میں پھول آجاتے ہیں تو کھیت خوبصورتی کا منظر پیش کرتے ہیں ، پھولوں کی مہک بھینی بھینی خوشبو شہد کی مکھیوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے ، شہد کی مکھیاں پھولوں کا رس چوستی ہیں اور اپنے چھتوں پر جا کر شہد ڈالتی ہیں ، جب گوبی سرسوں پک جاتی ہے تو اسے گاہ لیا جاتا ہے اس کے باریک خوشبودار دانے ہوتے ہیں جن سے تیل نکالنے کی غرض سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے اور اس کا تیل نکال کر باقی جو بچ جاتا ہے وہ کھل ہوتی ہے،کولہو کے سرسوں کی کھل بھینسوں اور گائے کو کھلانے سے ان کے دودھ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

سرسوں کا تیل پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہوتاہے خاص طور پر سرسوں کے تیل سے بڑے مزے کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں ، جو صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں ، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد سرسوں کا تیل اپنے سر کے بالوں میں بھی لگاتے ہیں ، اور مساج بھی کرتے ہیں جس سے بال خوبصورت مضبوط اور چمک دار ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ پہلوان اپنے جسمانی پھٹوں کو مضبوط بنانے کے لئے سرسوں کی تیل کی مساج کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button