جہلم

دی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے نو منتخب ڈسٹرکٹ گورنر 305N2 پاکستان نے حلف لے لیا

جہلم: دی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے نو منتخب ڈسٹرکٹ گورنر 305N2 پاکستان نے حلف لے لیا، انٹرنیشنل پریذیڈنٹ ڈاکٹر جنگ یلچوئی نے ڈسٹرکٹ گورنر 305N2 پاکستان لائن ارشد محمود سے ورچوئیل کال پر حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے لائن ارشد محمود سو فیصد ووٹ حاصل کر کے ڈسٹرکٹ گورنر 305N2 پاکستان سال 21-2020 کیلئے منتخب ہوئے اور گزشتہ روز انہوں نے دی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے انٹرنیشنل پریذیڈنٹ ڈاکٹر جنگ یلچوئی سے جہلم میں اپنے ڈسٹرکٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ور چوئیل کال پر حلف لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کینٹ سیکرٹری305N2 پاکستان لائن قدیر عزیز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close