جلالپور شریفپنڈدادنخان

یونین کونسل جلالپور شریف سے انجینئر ملک وارث اعوان کی بلدیاتی الیکشن میں دھماکے دار انٹری

یونین کونسل جلالپور شریف سے انجینئر ملک وارث اعوان کی بلدیاتی الیکشن میں دھماکے دار انٹری، مختلف برادریوں کی بھرپور حمایت کا اعلان ، یونین کونسل کے عوام نے اعتماد کا اظہارکیا تو شہریوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے، دوست احباب ، عزیز و اقارب کی محبت پر شکرگزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جلالپور شریف سے ملحقہ علاقوں کی مختلف برادریوں کی طرف سے حمایت کے اعلان کے بعد معروف سیاسی و سماجی شخصیت پی ٹی آئی تحصیل پنڈدادنخان کے رہنما انجینئر ملک وارث اعوان کی یونین کونسل کے حلقے میں دھماکے دار انٹری ملک وارث اعوان نے ا خبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کے عوام کے تعاون اور بھرپور حما یت پر شکرگزار ہوں اگر اللہ نے موقع دیا تو انشاء اللہ یونین کونسل کے عوام کے تمام بنیادی مسائل اور ترقیاتی کام کروانا میری اولین ترجیح ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ یونین کونسل کے مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی بناء پر مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہاہے اور سہولیات کی اتنی ہی زیادہ کمی پائی جارہی ہے ، جن کے خاتمے کے لئے شہریوں نے میری خدمات حاصل کرنے پر زور دیا اور عوام ہی کی مدد سے عوامی مسائل میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button