دینہ

الفلا ح فاؤنڈیشن پا کستان کے تحت دینہ کے علاقہ سید حسین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلا ح فاؤنڈیشن پا کستان کے تحت دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، آنکھوں کے امراض کی ٹیم ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل فزیشن کی ٹیم نے سینکڑوں مرد خواتین کے علاج کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور عینکیں بھی دیں ، علاقہ کے معززین نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی اور الفلاح فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، آنکھوں کے امراض کی ٹیم ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل فزیشن نے سینکڑوں مر د خواتین کے علاج کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور عینکیں دیں ، کیمپ صبح 10بجے سے لے کر دن 1بجے تک جاری رہا۔

کیمپ میں علاقہ معززین سیاسی و سماجی شخصیات سید عامر الحسن شاہ ، سید غضنفر شاہ اور سابق جنرل کو نسلر سید قلب عباس شاہ سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔

کیمپ کے انعقاد پر علاقہ معززین نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ الفلاح فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button