جہلم

ہوٹل مالکان، ٹی شاپس، جوس کارنر والوں کی جانب سے ماہ مقدس کے تقدس کی کھلے عام خلاف ورزیاں

جہلم: ہوٹل مالکان ،ٹی شاپس ،جوس کارنر والوں نے رحمتوں برکتوں سعادتوں کے ماہ مقدس کے تقدس کی کھلے عام خلاف ورزیاں شروع کر رکھی ہیں ، ان جگہوں پر روزہ خوروں کا ہر وقت رش کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت سمیت ناجائز تجاوزات کیوجہ سے شہر کی اہم سڑکوں پر افطاری کے وقت ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہوٹل مالکان، ٹی شاپس ، جوس کارنر والوں نے ماہ مقدس میں قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے رمضان کے تقدس کو پامال کرنا شروع کررکھا ہے ، کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنے کے لئے ان جگہوں پر روزہ خوروں کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔

قانون کے مطابق ماہ صیام میں مسافرخانوں اور ہسپتالوں سمیت کسی بھی عوامی جگہوں پر کھانا چائے جوس وغیرہ فروخت کرنا کھلے عام کھانا قانوناً جرم ہے مگر ہوٹل ٹی شاپس، جوس کارنر کے بااثر مالکان قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں ، اس کے علاوہ دکانداروں نے شہر کی اہم سڑکوں پر ناجائز تجاوزات قائم کرکے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے۔

افطاری کے وقت سڑکوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے ،جس کیوجہ سے روزہ دار وقت پر اپنی منزل پر پہنچ نہیں پاتے ، قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سو الیہ نشان ہے۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button