پنڈدادنخان

رواں ماہ پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان نے 265 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا۔ طفیل حسین

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز+عدنان یونس سے)پٹرولنگ پو لیس لِلہ مو ڑ کے انچارج طفیل حسین سب انسپکٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ رواں ماہ پٹرولنگ پو لیس پنڈدادنخان نے ایڈیشنل I-Gامجد جاوید سلیمی اور SSP پٹرولنگ راولپنڈی ملک محمد یوسف کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے 265 بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ 6گاڑیو ں کے خلاف اوور سپیڈ اور غیر معیاری سلنڈر لگانے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں 16کم عمر ڈرائیور زاور 11دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی 14مسافروں کو دورانِ سفر مدد فراہم کی گئی حادثات سے بچائو کے لئے سلو مو نگ84گاڑیوں پر ریفلیکٹر چسپاں کئے گئے روڈ سے4 عدد ناجائز تجاوزات ختم کی گئی ایک عدالتی مفرور کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلے افسران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میری اور تمام اہلکاروں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے عوام بے خطر و خوف سفر کریں اور ڈرئیورز کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درائیونگ کے دوران تحمل مزاجی سے گاڑی چلائیں مسافروں کی جان کی حفاظت بھی ان کی ہی ذمہ داری ہے۔تیز رفتاری غفلت لاپروائی کی وجہ سے حاد ثات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے التماس ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔پیٹر ولنگ پولیس کے اہلکار رات دن جانفشانی سے اپنے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جوکہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button