ڈومیلی

جہلم بھر کی طرح یونین کونسل نگیال میں بھی پولیومہم اختتام پذیر

ڈومیلی: جہلم بھر کی طرح یونین کونسل نگیال میں بھی پولیومہم اختتام پذیر، بارہ ٹیموں نے یونین کونسل نگیال میں تقریبا 2800 بچوں کو قطرے پلائے،اور اسی دوران چیکنگ ٹیموں نے دورے بھی کئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جاری پانچ روزہ پولیومہم اختتام پذیر ہوگئی جس میں ضلع بھر میں تقریبادولاکھ کے قریب بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے۔اسی طرح یونین کونسل نگیال میں 28سو بچوں کا ٹارگٹ تھا جس کیلئے بارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی، ایک ٹیم میں دو افراد شامل تھے۔

یونین کونسل نگیال میں پولیو مہم کا افتتاح انچارج بی ایچ یو بڑاگواہ ڈاکٹر عبداللہ نے بچے کو قطرے پلاکرکیا تھا۔پوری یونین کونسل میں تقریبا 2800 کے قریب پانچ سال کے بچوں اور بچیوں کو قطرے پلائے گئے، ٹیموں کو چیکنگ کرنے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمیر خالداور ٹی ایس پی سوہاوہ ڈاکٹر شبیر اعوان نے بھی علاقوں میں جاکر چیک کیا اور اسکے علاوہ مقامی سطح پر بھی چیکنگ کیلئے ٹیمیں موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button