دینہ

ڈپٹی کمشنر نے کشمیر آرفن ٹرسٹ کی جانب سے دینہ میں معذور و ضرورت مند افراد میں وہیل چیرز تقسیم کیں

دینہ: کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے دینہ منگلا روڈ پر واقعہ میرج ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام ،چیئر مین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اخترو دیگر نے شرکت کی۔

تقریب امجدمحمود سیٹھی منیجنگ ڈائریکٹر ڈی مارٹ اور افتخار احمدمغل کی جانب سے آرگنائز کی گئی ،جس میں 107معذور ضرورت مند افراد میں کشمیر آرفن ٹرسٹ کی جانب سے ویل چیئرز تقسیم کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کشمیر آرفن ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت نجی ادارے بھی کام کام کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

تقریب سے چیئر مین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر آرفن ٹرسٹ کی جانب سے جن لوگوں کو ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں وہ زندگی بھر کے لئے کی گئی ہیں اگر ویل چیئر خراب ہو جائے یا ٹوٹ جا ئیں تو دوبارا نئی ویل چیئرز فراہم کی جائیں گی،ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہے ہم اپنے ڈونرز کے لئے بھی دعا گو ہیں جو ہم پر اعتماد کرتے ہیں اسی اعتماد کی وجہ سے یہ ادارہ اس مقام پر پہنچا ہے۔

آخر میں انھوں نے تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا ،تقریب میں میاں نعیم بشیر ،چوہدری خالد،زاہدناگی،افتخار خان ،چوہدری محمد عارف،چوہدری محبوب ،میاں ندیم ،انوار الحق مغل،احسان الحق مغلاور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button