جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا بنیادی مرکز صحت جنگورڑیالہ، دیہی مرکز خلاص پور اور جلالپور شریف کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے بنیادی مرکز صحت جنگو رڑیالہ اوردیہی مرکز صحت خلاص پور اوردیہی مرکز صحت جلالپورشریف کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظا مات، ادویات کی مکمل دستیابی اور ادویات کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بہتری کیلئے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اچانک بی ایچ یو جنگو رڑیالہ اور آر ایچ سی خلاص پور، جلالپورشریف میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹروسیم اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر ضیغم نواز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button