جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق مسعود حسین ASIتھانہ منگلا کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ ولد سید ملوک ساکن حال مدوکالس تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ضمیر حسین SIتھانہ چوٹالہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم احمد حسن بلال ولد شفیق الرحمن ساکن جگتہ تحصیل و ضلع جہلم کے انکشاف پر بندوق 12برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ضیاء محمود SIتھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عابد حسین عرف خیبر ولد اللہ دتہ ساکن بگا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد ریاض ASIتھانہ لِلہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود ولد محمد اشرف ساکن بہادر خان تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

عرفان عطاءT/SIتھانہ لِلہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص ولد محمد طفیل ساکن لمباوائی تحصیل تڑگٹر ضلع گجرانوالہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button