دینہ

پنجاب فوڈ تھارٹی جہلم کی کاروائیاں، 1فوڈ یونٹ سیل، 4فوڈ یونٹس کو جرمانے جبکہ متعدد کو وارننگ

دینہ: پنجاب فوڈ تھارٹی جہلم کی کاروائیاں : 1فوڈ یونٹ سیل ،1فوڈ یونٹ ڈی سیل،4فوڈ یونٹس کو15,200روپے کے جرمانے،14فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹس،14فوڈ یونٹس کے لائسنس اپلائی ،14فوڈ یونٹس کے لائسنس کی تصدیق ، 4فوڈ یونٹس کوزبانی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران بلال ٹاؤں جہلم میں موجودگلشن آٹا چکی سے لیے گئے لال مرچ کے نمونے میں بیرونی رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

مزید کاروائیوں میں سول لائن جہلم میں موجود (MFC)مائی فیورٹ چکن کوملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کوئی انتظام نہ ہونے،انسکٹ کلر فعال نہ ہونے،فریزر سٹوریج میں جمے ہوئے خون کی موجودگی،مصالہ لگی ہوئی مرغی پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے، کچرہ ضائع کرنے کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے اورپنیٹ برش کو غذائی اشیاء پر تیل کی کوٹنگ لگانے کے لیے استعمال کرنے کی بنا پر 9,500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

پنڈ دادنخان میں موجود گل کریانہ سٹور سے معیاد التاریخ لیز چپس227گرام اور کْرکْرے 12گرام ملنے کی بنا پر 3,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور تمام معیاد التاریخ اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔

پدری میں موجودالمدینہ سویٹس اینڈ فوڈ پوائنٹ سے معیاد التاریخ فور یو مکس نمکو630گرام اور نیشنل کوئیک حلیم مکس 690گرام ملنے کی بنا پر 1200روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور معیاد التاریخ اشیا کو تلف کر دیا گیا اور پدری میں موجود سماء مغل سٹورسے معیاد التاریخ سپرائٹ ڈرنک 1.5لیٹر کی 5بوتل ملنے کی بنا پر1500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

روزمرہ کاروائیوں میں دھریالہ جالپ پنڈ دادنخان میں موجودراجہ سویٹس کو محترم ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم ڈی سیل کر دیا گیا اور 4کلو گرام خراب مٹھائی کو تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button