فواد چوہدری نے تاریخی ایگریمنٹ کروا کر مزدوروں کے دل جیت لئے ہیں۔ ملک خالد

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی کی ہسٹری کا سب سے بڑا ایگریمنٹ پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے ورکروں کا تاریخی ایگریمنٹ ورکروں کی تنخواہوں میں29%اضافہ حج فنڈ میں 1000ریال سے بڑھا کر 1300ریال ہاوس بلڈنگ ایڈونس 6لاکھ سے بڑھا کر 8لاکھ روپے مختلف قسم کے الاونسز میں 10% سے 15% اضافہ کر دیا گیا، ورکروں کے لیے نئی ہائی ایس ورکروں کے ڈگری ہولڈر بچوں کو ماہانہ 5000 روپے دیا جائے گا۔

تاریخی ایگریمنٹ ہونے پر ورکر یونین ملک خالد گروپ کا شہر آمد پر شاندار استقبال ملک خالد گروپ و دیگر ورکروں نے تاریخی ایگریمنٹ ہونے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری ایم ڈی پی ایم ڈی سی خالد سید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل کے حق میں زندہ باد کے نعرے اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی ورکر یونین ملک خالد گروپ نے تاریخی ایگریمنٹ کر کے ورکروں کے دل جیت لیے ورکر یونین کا کھیوڑہ شہر آمد پر ورکروں نے شاندار استقبال کیا اور ورکروں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا اور نعرے بازی کی تمام ورکروں نے دربار عالیہ محبت شاہ بخاری پر حاضری دی۔

اس کے بعد ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری ملک خالد نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار ایگریمنٹ کرانے پر ہم وفاقی وزیر فواد چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل پی ٹی آئی رہنما راجہ حسنین ملک باصر کھوکھر ملک وقار عباس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تاریخی ایگریمنٹ کروا کر ضلع جہلم کے مزدوروں کاصحیح معنوں میں نمائندگی کر کے دل جیت لیے ورکروں کی توقعات سے زیادہ اچھا ایگریمنٹ کیا گیا ہے ہم تمام ورکروں کو ادارے کی مزید بہتری اور منافع بخش بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ پی ایم ڈی سی کھیوڑہ پراجیکٹ زیادہ سے زیادہ منافع بخش اداروں میں سب سے پہلے نمبر پر آئے ایگریمنٹ کی۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ملک خالد نے بتایا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ ورکر کے لیے 135000سے بڑھا کر 145000 ہزار روپے کھیوڑہ پراجیکٹ کے ورکروں کے لیے پہلی دفعہ ریٹائرڈ ہونے پر ورکروں کو بقایاجات کے ساتھ علیحدہ تین ماہ کا ہاوس رینٹ کی بھی نقد ادائیگی کی جائے گی موٹر سائیکل الاونس 80000ہزار روپے سے بڑھا کر 90000ہزار ڈیتھ گرانٹ 90000ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کیا کفن دفن 30000ہزار روپے سے 35000ہزار روپے سروس ایوارڈ 25000روپے بڑھا کر 35000ہزار کینٹین 45000روپے سے بڑھا کر 50000ہزار یوٹیلٹی چارجز 18000سے بڑھا کر 21000 روپے ریٹائرڈ ہونے پر ورکر کے بچے کا بھرتی کیا جائے گا۔

چھٹی والے دن 800سو سے 1000روپے کر دیا گیابیٹا یا بیٹی کی شادی کے لیے اڑھائی لاکھ روپے کی بجائے 3لاکھ روپے دیا جائے گا سلیکشن گریڈ کی بھی جلد منظوری دی جائے گی گورنمنٹ کی پالیسی بنتے ہی عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا پلاٹوں کے مسئلے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ورکروں کو پلاٹ دئیے جائیں گے گنبد مسجد کی نوسر تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک فیصل عباس ملک زاہد کونسلر حاجی ملک عابد ملک عبدالحفیظ و دیگر نے بھی شرکت کی آخر میں تمام ورکروں نے موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بھر پور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.