دینہ

ڈپٹی کمشنر کی بھیس بدل کر دینہ میں خریداری، 5 گرانفروشوں کو گرفتار کروا دیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ بھیس بدل کر پرائیویٹ گاڑی استعمال کرتے ہوئے چشمہ کے بغیر ماسک لگا کر عام شہری بنتے ہوئے دینہ سبزی منڈی اور سروس روڈ دینہ پہنچ گئے۔مہنگے داموں سبزی و پھل فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروایا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ساڑے پانچ بجے ڈی سی جہلم نے دینہ کا اچانک دورہ کیا اورخفیہ طور پر سبزی و پھلوں کی خریداری کرنے پرنرخوں کا جائزہ لیا،خلاف ورزی کرنے والے خضرات کے خلاف مقدمات درج کراوئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ زائد نرخوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بیس بدل کر پورا مہینہ کارروایاں جاری رہیں گی، جہلم کی چاروں تحصیلوں میںعام شہری بن کر چیکنگ کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ ضلع جہلم کے عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء حکومتی نرخوں کے مطابق فراہم کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، ضلع کی عوام کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. Checking must b carried out at daily basis to crush such culprits. More over whole sale markets of fruits and vege3also must be checked out early in the morning as commission mafia in whole sale market is .responsible and involved for hike of prices

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button