جہلم

حکومت عوام کو وسائل دے کر بنیادی ضروریات کی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔ نگہت پروین میر

جہلم: شہر میں سوئی گیس کے پرانے پائپ تبدیل کر کے نئے پائپ ڈالے جارہے ہیں تاکہ نہ صرف گیس کا پریشر ٹھیک ہو بلکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کی راہنما رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر نے وارڈ نمبر 15میں پونے تین کلو میٹر کے علاقہ میں نئے گیس پائپ ڈالنے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم جرال ،کونسلرز منیر احمد تارڑ،ناصر محمود بھٹی،خان ظہیر خان،ملک راشدکے علاوہ علاقہ کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔

نگہت پروین میر نے کہا کہ ہمارے حکومت عوام کو وسائل دے کر بنیادی ضروریات کی سہولیات فراہم کرناچاہتی ہے جس کیلئے حکومت نے وارڈ نمبر 15کے تمام گلیوں میں رہائشی باسیوں کو سوئی گیس کی بہتر فراہمی کیلئے نئے پائپ بچھانے کیلئے دو کروڑ 75لاکھ روپے منظور کیے ہیں جس سے تمام لوگوں کو صحیح پریشر والی نہ صرف گیس فراہم ہو گئی بلکہ تمام پرانے پائپ تبدیل کر دیے جائیںگے ۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح باغ محلہ اندر کوٹ،صرافہ بازار،ٹویہ محلہ،چٹائی بازار کے ساتھ ساتھ شمالی محلہ کے باسیوں کی سہولت کیلئے ان کے علاقوں میں پرانے سوئی گیس کے پائپ تبدیل کر کے نئے پائپ ڈالے جائیںگے تاکہ سوئی گیس کا پریشر بحال ہو اور لوگ اس سے ریلیف لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button