ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ایک میرج ہال سیل کر دیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدیات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عنصر صغیر خان نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خلاف وزری کرنے والے میرج ہال کو سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جہلم ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہے ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر واقع سن فلاورمیرج ہال کو سیل کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں کارروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی بھی چیکنگ کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے بتایا ہے کہ ون ڈش اور او قات کار کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، بلا تفریق کارروایاں عمل میں لا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں میرج فنکشن ایکٹ کے تحت شادی کا فنکشن 10 بجے تک اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر پابندی عائد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.