جہلم

پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ہر شہری کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کہاہے کہ یوم دفاع ملک کی بقا اور سالمیت کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے کہ ہم ملک کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اپنے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ملک کا ہر شہری ملک سے وفادار ہے اور ہر شہری کو اپنی افواج پر فخر ہے جنھوں نے ہمیشہ ملک کے تخفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی ہماری افواج نے لازوال قربانیا ں دی ہیں اور قوم کی مدد سے آج ملک میں امن و امان کی صورت بہتر ہو چکی ہے اور پوری قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گرد ی کے مکمل خاتمہ کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ ملک کے روشن مستقبل کی ٹھوس بنیادر رکھی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button