آل پاکستان مشن برائے ڈاؤن سنڈ روم سپیشل چلڈرن

تحریر: چوہدری سہیل عزیز

0

جہلم کی درویش سماجی شخصیت جلال اکبر ڈار جو کہ ایک بہت بڑا مشن لے کر ملک کے کونے کونے میں ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کے متعلق آگاہی مہم کے سلسلہ میں آل پاکستان امن پاکستان کارواں کے نام سے اسی ماہ اپنا سفر شروع کرنے والے ہیں اس سے قبل بھی ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کو پاکستان میں سرکاری طور پر پانچویں معذوری قرار دینے اور ڈاؤن سنڈ روم بچوں سے متعلق آگاہی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں کسی نے اس معذوری کے متعلق کبھی سوچا تک نہیں تھا،انہوں نے اس مشن کے تحت جو اقدامات اٹھائے وہ کچھ یوں ہیں کہ وہ ایک آل پاکستان مشن برائے ڈاؤن سنڈ روم سپیشل چلڈرن 4اکتوبر 2010سے 18دسمبر 2010 تک لے کر ملک کے 52اضلاع میں گئے اور52 ہی اضلاع میں فری چیک اپ کیمپ لگایا گیا جہاں ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کا فری چیک اپ کیا گیا،اسی طرح 46ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا اور ڈاکٹر صاحبان کو ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ 43پریس کلب وزٹ کیے گئے اور صحافی برادری کو ڈاؤن سنڈر وم سپیشل بچوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اور پریس ریلیز جاری کئے گئے۔

26ڈسٹرکٹ بار کا وزٹ کیا گیا اور سول سوسائٹی کو سپیشل بچوں کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اسی دوران 290سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا تفصیلی وزٹ کیا گیا اور ڈاؤن سنڈ روم بچوں کو دوسرے سپیشل بچوں سے الگ کلاس روم میں بٹھانے کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی،اس مشن کے دوران تمام تراہم چوکوں پر آگاہی بینرز ،اسٹکرز لگائے گئے اور سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی،یکم مارچ 2012سے 21مارچ 2012تک پنجاب بھر میں ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کی آگاہی کے سلسلہ میں دورے کیے ،اس مشن میں جہلم اور دیگر شہروں میں ڈاؤن سنڈروم سے متعلق آگاہی پروگرام مرتب کئے گئے۔

جہلم میں ڈی سی اور ،ڈی پی او جہلم سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے حوالہ سے آگاہی دی گئی اس مشن کے تحت ضلع بھر میں تقریبا 56تقریبات کا انعقا د کیاگیااس کے علاوہ مرد آہن جلال اکبر نے جہلم سے اسلام آباد تک پیدل امن پاکستان کارواں 14مارچ سے 21مارچ 2013 تک کیا۔اس مشن کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی کہ ڈاؤن سنڈ روم کو پاکستان میں پانچویں معذوری قرار دیا جائے اور اس حوالہ سے ازخود نوٹس لیا جائے،اس کے علاوہ جہلم سے اسلام آباد تمام راستہ میں آگاہی بروشر تقسیم کئے گئے فری چیک اپ کیمپ لگائے گئے،10مارچ 2014گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب،پریس کلب لاہور میں تمام صحافی برادری سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈ روم کو پانچویں معذوری قرار دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اہلیان لاہور میں امن کی نشانی سفید گلاب تقسیم کیا گیا ڈاؤن سنڈ روم بچوں نے گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور کو امن کا جھنڈا پیش کیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے ڈاؤن سنڈ روم کو پاکستان میں پانچویں معذوری قرار دینے کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید مینس اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن مسز امبرین رضا شامل ہیں وزیراعلیٰ کی طر ف سے ڈاؤن سنڈ روم سپیشل بچوں کو شاندار ظہرانہ دیا گیا ڈاؤن سنڈ روم بچوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو امن کا جھنڈا پیش کیا۔

11مارچ 2014گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب،پریس کلب پشاور میں تمام صحافی برادری سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذور قرار دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اہلیان پشاور میں امن کی نشانی سفید گلاب تقسیم کیا گیا ڈاؤن سنڈ روم بچوں نے گورنر خیبر پختوانخواہ جناب شوکت اللہ خان کو امن کا جھنڈا پیش کیا13مارچ 2014گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب ہوئی اس کے علاوہ اس مشن کے تحت پریس کلب کراچی میں تمام صحافی برادری سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذوری قرار دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

اہلیان کراچی میں امن کی نشانی سفید گلام تقسیم کیا گیا ڈاؤن سنڈ روم بچوں نے گورنر سندھ جناب عشرت العباد کو بھی امن کاجھنڈا پیش کیا۔17مارچ 2014گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک تقریب ہوئی اس کے علاوہ پریس کلب کوئٹہ میں تمام صحافی برادری سے ملاقات کر کے ان کو ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذوری قرار دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اہلیان کوئٹہ میں امن کی نشانی سفید گلام تقسیم کیا گیا ڈاؤن سنڈ روم بچوں نے گورنر بلوچستان جناب محمد خان اچکزئی کو امن کاجھنڈا پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.