جہلم جی ٹی روڈ پر بننے والے گڑھوں سے حادثات رونما ہونے لگے

0

جہلم: جی ٹی روڈ پر بننے والے گڑھوں سے حادثات رونما ہونے لگے ،2 سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ، شہریوں کا چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ جو کہ 2 برس قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی ناقص وغیر معیاری میٹریل کے استعمال کیوجہ سے چند ماہ بعد ہی زمین بوس ہونا شروع ہوگئی ، جبکہ ایرانی تارکول کے استعمال اور ناقص بجری کے استعمال کی وجہ سے جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔جی ٹی روڈ پر بننے والے گڑھوں کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم جی ٹی روڈ تا مسہ کسوال تک کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کی انکوائری کروائی جائے ناقص و غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار کی پشت پناہی کرنے والے این ایچ اے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کو سخت سے سخت سزا مل سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.