پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور زندہ ہے۔ مرزا عبدالغفار

0

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد بخاری، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات مرزا احمد رضا اور پی پی پی سوہاوہ شہر کے صدر شوکت علی نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے تمام عہدیدران اور اراکین کو سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12برسی کے موقع پر ایک مثالی ، تاریخی اور کامیاب ترین عوامی اجتماع منعقد کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ اہل راولپنڈی ڈویژن نے یہ ثابت کیا ہے پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور زندہ ہے ۔ مشترکہ بیان میں پی پی پی کے بزرگ رہنما اور بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کے بہترین خطاب پر نہ صرف مبارک باد پیش کی ہے بلکہ دل کی گہرائیوں سے اس بات کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے واشگاف الفاظ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ابتدائی منشور کے پانچ نکات کو دہرایا ہے اور یاد دہائی کرائی کہ ان نکات پر اصل میں عمل درآمد کی یقین دہانی پیپلز پارٹی کا ہدف ہونا چاہیے ۔

پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ ایک روزنامہ اخبار اور وقت کے جدید تقاضوں کے پیش نظر پی پی ٹی وی چینل کے قیام پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سوشلسٹ نظریات کی ترویج ان دو ذرائع کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ پاکستان بھر کے 40سالہ عمر کے مر د و خواتین کو آج پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور سے واقفیت تک نہیں ہے صرف ایک جذباتی لگاؤ محسوس کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.