ضمنی الیکشن حلقہ پی پی27، چوہدری فراز حسین علاقہ بائی دیس، شاہ کمیر، مڑیالہ، دارا پور، خورد میں متحرک

پارلیمنٹ میں جہلم کی آواز تو گونج رہی ہے، اب انشاء اللہ جہلم میں بھی تبدیلی ہوتی دکھائی دے گی، چوہدری فراز حسین

0

جہلم: حلقہ پی پی27ضمنی الیکشن، چوہدری فراز حسین علاقہ بائی دیس، شاہ کمیر، مڑیالہ، دارا پور، خورد میں متحرک، متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد، یونین کونسل ناڑہ میں چوہدری شعیب ایڈووکیٹ کے ہمراہ معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں، پاکستان تحریک انصاف کے پی پی27سے امیدوار کو بھاری لیڈ سے کامیاب کروانے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی27 کاضمنی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مہم تیز ہو گئی ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں علاقہ بائی دیس،یونین کونسل چوٹالہ اور دارا پور کے علاقوں کا دورہ کیا اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کر کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر انہوں نے متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لدھڑ خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہم میرٹ پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں غلط کام کی سفارش نہیں کی جائے گی اور کسی غریب مظلوم کے ساتھ ظلم زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جہلم کی آواز تو گونج رہی ہے، اب انشاء اللہ جہلم میں بھی تبدیلی ہوتی دکھائی دے گی، تعلیم،صحت کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سروے شروع ہو گیا ہے، ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، غیر قانونی قبضے واگزار ہوں گے تجاوزات کا خاتمہ ہو گا عوام کو سہولیات ملیں گی۔

فراز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ پی پی 27کے عوام ضمنی الیکشن میں بلے پر مہر لگا کر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی آئی کو مضبوط بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.