جہلم

سول ہسپتال میں تمام قسم کی ادویات نایاب، عملہ مریضوں کو باہر سے خرید نے پر مجبور کرنے لگا

جہلم: سول ہسپتال میں تمام قسم کی ادویات نایاب، عملہ مریضوں کو باہر سے خرید نے پر مجبور کرنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے سب سے بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیو میں گزشتہ کئی دنوں سے جنرل او پی ڈی ،ڈائیلاسز وارڈ سمیت تمام امراض کی ادویات کی شدید قلت دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تمام مریضوں کو تمام قسم کی ادویا ت خریدنے کے لے نجی میڈ یکل سٹور پر بیجا جا رہا ہے۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے اندر کوئی دوائی نہیں مل رہی اور عملہ کی جانب ہسپتال میں ادویات نہ آنے کا بتا یا جا رہا ہے ۔مریضوں نے بتا یا کہ سول ہسپتال میں شہر کے غریب لوگ علاج کے لے آتے ہیں جو مہنگی ادویات خرید نہیں سکتے اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے سخت پر یشان ہیں۔
شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال میں سر کاری ادویات کی سپلائی یقینی بنانے کے لے فوری اقدامات کئے جائے اور سرکاری ادویات کی سپلائی کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button