جہلم

جب تک اخلاق اور محبت کا جذبہ پیدا نہیں کرینگے عوام کا شعور بیدار نہیں کر سکتے۔ عبدالغفار قیصرانی

جہلم: جب تک ہم اپنے اندر اخلاق اور محبت کا جذبہ پیدا نہیں کریںگے ہم عوام کا شعور بیدار نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفارقیصرانی نے موٹر وے پولیس کے دفتر میں موٹر وے کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی موٹروے انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور دیگر سٹاف موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو جی ٹی روڈ پر لوگوں کی راہنمائی اور ان کے ٹریفک کے ضمن میں شعور کو بیدار کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے یہ ادارہ قائم کیا ہے لیکن عموما دیکھا گیا ہے کہ موٹروے سٹاف کے چند لوگ جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں کے سامنے کھڑے ہو کر نہ صرف چائے پیتے ہیں بلکہ جی ٹی روڈ پر جانے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں جس کے ضمن میں ہمارے پا س بہت سی شکایات آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو وفاقی حکومت اپنی استطاعت کے مطابق فنڈز اور گاڑیاں دیتی ہے جس میں آپ لوگوں نے جی ٹی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قانون کے مطابق چلنے کا سبق دینا ہے کیونکہ بد تمیزی کسی چیز کا علاج نہیں ہے اس لیے آپ اپنے پڑھے لکھے ہونے اور انتظامی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے فرائض کو سرانجام دینا ہے۔تاکہ معاشرے میں نہ صرف آپ کی عزت بڑھے بلکہ ادارے کا نام بھی اچھے طریقے سے لیا جائے۔اس سے نہ صرف آپ کا کام اچھا ہوگا بلکہ آپ کو دعائیں بھی ملیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button